اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پی سی بی اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ فرنچائز مالکان نے پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رہنے پر اتفاق کیا ہے۔
آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ بھی وقت پر شروع ہوگا۔جمعے کی شام کراچی میں پولیس آفس واقعے کے بعد کی صورتحال پر غور کے لیے پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے درمیان میٹنگ ہوئی ۔
پاکستان سپر لیگ کے میچز جاری رہیں گے۔دونوں فرنچائزز کے مالکان اور پی سی بی کے ایک سینئر عہدیدار نے تصدیق کی کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کراچی میں آج کا شیڈول میچ پی ایس ایل کے باقی میچز کے ساتھ وقت پر شروع ہوگا۔
پشاور زلمی کی ٹیم پروگرام کے مطابق کراچی جائے گی جب کہ اسلام آباد کی ٹیم بھی کراچی سے ملتان پہنچ گئی ہے۔کراچی پولیس آفس پر حملہ، پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید، 3 دہشت گرد ہلاک ،اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کھلاڑیوں کو پہلے ہی ریاستی سطح کی سکیورٹی کا سربراہ دیا جا چکا ہے جو کسی بھی ملک میں اعلیٰ ترین سکیورٹی ہے۔