گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے اپنی کابینہ کا اعلان کر دیا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے اپنی کابینہ کا اعلان کر دیا
رات گئے کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 رکنی کابینہ 4 سینئر وزرا، 8 وزرا اور 2 مشیروں پر مشتمل ہے، تمام 14 ارکان کو رات گئے قلمدان بھی سونپے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر وزیر سید امجد زیدی کو تعمیرات کا قلمدان، سینئر وزیر غلام محمد کو خوراک اور سیاحت کا قلمدان، سینئر وزیر انجینئر محمد اسماعیل کو خزانہ اور سینئر وزیر عبدالحمید کو وزارت خزانہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں

 گلگت سے پی ٹی آئی حکومت ختم، حاجی گلبر خان گلگت بلتستان کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے

اس کے علاوہ فتح اللہ خان کو ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ، سہیل عباس لاء اینڈ ہیلتھ اور شمس الحق کو وزارت داخلہ جبکہ غلام شہزاد آغا ایجوکیشن اور دلشاد بانو کو سوشل ویلفیئر اور ویمن ڈویلپمنٹ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مشتاق حسین کو پانی و بجلی اور حاجی رحمت خالق کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا قلمدان دیا گیا ہے جب کہ حاجی شاہ بیگ کو وزیر اعلیٰ کا مشیر جنگلات، جنگلی حیات اور ماحولیات کا قلمدان دیا گیا ہے۔ .
اس کے علاوہ ثریا زمان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قلمدان کے ساتھ وزیر اعلیٰ کے مشیر کے طور پر کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
نئی کابینہ میں شامل وزراء آج گورنر ہاؤس میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نئی کابینہ کے ارکان سے حلف لیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com