اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کو وارننگ جاری کر دی ہے۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کو دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ سے تیل اور گیس خرید کر اپنے خسارے کو کم کرنا چاہیے ورنہ اسے ہر طرف سے محصولات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ یورپی یونین کو کئی دہائیوں تک امریکہ کے ساتھ بڑے تجارتی سرپلسز چلانے کے لیے بھاری قیمت بھی ادا کرنی پڑے گی۔
ٹرمپ نے چین سمیت مختلف ممالک سے درآمد کی جانے والی اشیا پر محصولات کا اعلان کیا۔یورپی یونین کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ توانائی کے شعبے اور پہلے سے مضبوط تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے بارے میں بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی چین، کینیڈا اور میکسیکو پر اضافی 25 فیصد ٹیرف کا اعلان کر چکے ہیں۔