آئندہ چند ماہ قوم اورد دنیا کی تقدیر کیلئے اہم ہیں،جو بائیڈن

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ملک کو متحد رکھنے کا بہترین طریقہ قیادت نئی نسل کے حوالے کرنا ہے۔نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب سے دستبرداری کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ملک کو متحد رکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ قیادت نئی نسل کو سونپ دی جائے اور صدارتی انتخابات میں پارٹی کو متحد کرنے کا یہی صحیح وقت ہے۔
جو بائیڈن نے کہا کہ میں نے پہلی بار سیاہ فام خاتون کو صدر کے لیے نامزد کیا۔ کملا ہیرس ایک تجربہ کار اور پرعزم امیدوار ہیں۔ وہ ملک اور پارٹی کو متحد کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ وہ انتخابات میں ٹرمپ کو ضرور شکست دے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں کسی بھی قسم کے تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، جمہوریت کی بقا اور دفاع سب سے اہم ہے، میں نے ہمیشہ امریکی عوام کے مفاد کو مقدم رکھا اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا، سپریم کورٹ میں اصلاحات عدالتیں ہماری جمہوریت ہیں۔ کے لیے ضروری ہیں۔

جوبائیڈن نے قوم سے خطاب میں مزید کہا ہے کہ امریکا فیصلہ کن لمحے پر کھڑا ہے، آئندہ چند ماہ ملک، قوم اور دنیا کی تقدیر کا فیصلہ کریں گے۔ کیا آپ آزادی، انصاف اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں؟امریکی صدر جو بائیڈن نے مزید کہا ہے کہ اس وقت ہمیں ان لوگوں کو دیکھنا ہوگا جو ہم سے متفق نہیں ہیں ، بقیہ صدارت میں بطور صدر اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھوں گا۔قوم سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مغوی اسرائیلیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے کوشاں ہیں، غزہ جنگ کا خاتمہ اور مشرق وسطیٰ میں جلد امن کی بحالی چاہتے ہیں، ولادی میر پیوٹن کو یوکرین پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ .

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca