آئی ایم ایف کی اگلی قسط ملنے والی ہے،پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، وزیر مملکت برائے خزانہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کا اعتماد کھو چکا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ کا کہنا تھا کہ دوست ممالک سے فنانسنگ میں پیش رفت ہوئی ہے، آئی ایم ایف کی اگلی قسط ملنے والی ہے، اس لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

عائشہ غوث پاشا نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف فنانسنگ کے حوالے سے دوست ممالک سے الگ بات کر رہا ہے

وزیر مملکت برائے خزانہ نے مزید کہا کہ دوست ممالک سے فنانسنگ میں پیش رفت ہوئی ہے اور آئی ایم ایف کی اگلی قسط ملنے والی ہے، اس لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

وزیر مملکت نے آئی ایم ایف پروگرام پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پروگرام کی بحالی کے لیے کئی مشکل فیصلے کیے گئے، آئی ایم ایف کے ساتھ اعتماد کی بحالی میں وقت لگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کے لیے دوست ممالک کے تعاون کی ضرورت ہے، دوست ممالک سے مسلسل رابطے میں ہیں، بہت جلد ان کے ساتھ معاملات میں پیش رفت ہوگی۔

عائشہ غوث پاشا نے مزید کہا کہ چین نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا، ہمیں امید ہے کہ سعودی عرب بھی بہت جلد آگے آئے گا جب کہ متحدہ عرب امارات سے بھی بہت توقعات وابستہ ہیں۔

وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ پیٹرول پر سبسڈی مکمل طور پر ڈیزائن نہیں کی گئی، اس پر کام ہو رہا ہے، آئی ایم ایف غریبوں کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی پر زور دے رہا ہے، پیٹرول پر سبسڈی ڈیزائن کرکے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com