آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد آج متوقع،نئے قائدِ ایوان کیلئے تاحال نام سامنے نہیں آیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل میں تیزی آگئی ہے، آج وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔ تاہم نئے قائدِ ایوان کے لیے ابھی تک کسی امیدوار کا حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نئے قائدِ ایوان کے لیے اپنا امیدوار نامزد کرے گی، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ارکانِ اسمبلی اپنی مرکزی قیادت کے فیصلے کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔ نئے قائدِ ایوان کے انتخاب کے بعد مسلم لیگ (ن) اپوزیشن بینچوں پر جا کر بیٹھے گی۔

اسمبلی میں پاکستان تحریکِ انصاف کے چار ارکان اپوزیشن میں موجود ہیں، جب کہ پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک کے دس ارکان پیپلز پارٹی کے کیمپ میں شامل ہو چکے ہیں۔ اس طرح پیپلز پارٹی کے پاس اب 27 ارکان کی حمایت موجود ہے — جو کہ ایوان میں سادہ اکثریت کے لیے درکار تعداد ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے پاس 9 ارکان، جبکہ موجودہ وزیراعظم انوارالحق کے گروپ میں 10 ارکان شامل ہیں۔ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے پاس ایک ایک نشست ہے۔ امکان ہے کہ انوارالحق کے کیمپ سے بھی پیپلز پارٹی کو کچھ ووٹ مل سکتے ہیں۔

وزیراعظم انوارالحق نے بھی تحریکِ عدم اعتماد کا سامنا کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ مبصرین کے مطابق آزاد کشمیر کی سیاست میں آئندہ چند گھنٹے نہایت اہم ثابت ہوں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں