120
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ایٹمی پروگرام مکمل محفوظ ،کسی بھی دباؤ سے پاک ہے
ایٹمی پروگروام کےحوالے سے وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کے حوالے سے تمام بیانات، پریس ریلیز، سوالات اور مختلف دعوے منفی تاثر پیدا کر رہے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں
کور کمانڈرز کانفرنس: پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر اعتماد کا اظہار
پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام ایک قومی اثاثہ ہے جسے ریاست اپنی جان سے عزیز جانتی ہے ۔پرامن ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ڈی جی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رافیل گروسی کے باقاعدہ دورے کو بھی منفی رنگ دیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے وضاحت میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اور میزائل پروگرام مکمل طور پر محفوظ، فول پروف اور کسی قسم کے دباؤ سے پاک ہیں۔
مزید پڑھیں