اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)استنبول دھماکہ،ترک حکام نے اتوار کو استنبول کے مرکز میں ہونے والے دھماکے کو ایک خاتون کی جانب سے دہشت گردانہ حملہ قرار دیا۔ "ابتدائی معلومات کے مطابق یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ایک خاتون نے بم دھماکہ کیا ہے،” نائب صدر فوات اوکتے نے ابتدائی اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خاتون دہشتگرد ہے
ترک حکام دہشت گردی کے واقعے کی فوری تحقیقات کریں گے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
دھماکہ اتوار کی سہ پہر پیدل راہ استقلال پر ہوا۔ ایک سینئرترک اہلکار کے مطابق زخمیوں کی تعداد 53 سے بڑھ کر 81 ہو گئی ہے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
استنبول میں دھماکہ کرنے والے مشتبہ شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
اتوا ر کو ہونے والے حملے میں 6 افراد ہلاک اور 81 زخمی ہوئے ہیں۔ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ جس میں دھماکہ صاف دکھائی دے رہا تھا۔ فوٹیج میں کئی افراد کو مشہور استقلال شاپنگ اسٹریٹ پر چلتے ہوئے دیکھا گیا۔ چند سیکنڈ بعد ایک دھماکا ہوا اور زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔