یہ بھی پڑھیں
غزہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملہ،مزید 433 فلسطینی شہید
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے 481 فلسطینی شہید ہوئے۔مجموعی طور پر اب تک 7028 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 2913 بچے اور 1709 خواتین شامل ہیں۔2005 سے اب تک غزہ کو اسرائیلی جارحیت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس بار ہلاکتیں گزشتہ 18 سالوں میں سب سے زیادہ ہیں۔
مزید پڑھیں
غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری،2800 سے زائد فلسطینی شہید
فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے شہریوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری کی وجہ سے 940 بچوں سمیت 1650 فلسطینی لاپتہ ہیں۔بیان کے مطابق امکان ہے کہ لاپتہ افراد تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے باعث 12 ہسپتال اور 57 طبی مراکز مکمل طور پر ناقابل استعمال ہو چکے ہیں۔