اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لبنان کی وزارت صحت کے مطابق شہید اہونے والوں میں 38 بچے اور 58 خواتین شامل ہیں۔لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ بیروت پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی کرکی محفوظ رہے۔لبنان پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر 200 کے قریب راکٹ فائر کیے۔حزب اللہ نے شمالی علاقے میں اسرائیلی فوجی چوکیوں اور حیفہ شہر میں رافیل ڈیفنس انڈسٹری کمپلیکس کو نشانہ بنایا۔لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 21 بچوں سمیت 274 افراد شہید ہو گئے۔
دوسری جانب لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد امریکا نے مشرق وسطیٰ میں 40 ہزار امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد مصر نے آج سے بیروت آنے اور جانے والی پروازیں منسوخ کر دیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے شہر نباطیہ پر صرف آدھے گھنٹے میں 80 فضائی حملے کیے جن میں حزب اللہ کے اہداف پر حملوں کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ حملہ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑا فضائی حملہ تھا جس میں اسرائیل نے لبنان کے شمالی اور جنوبی حصوں پر بیک وقت حملہ کیا۔