7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزار 128 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد بھی 33 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق غزہ کے اسپتالوں سے قاہرہ لائے گئے 28 فلسطینی نومولود بچوں کی حالت خطرے سے باہر نہیں ہے۔
جبکہ کئی بچوں کے والدین اور پورے خاندان شہید ہو چکے ہیں۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں میں اب تک 5 ہزار سے زائد بچے شہید ہو چکے ہیں۔دوسری جانب وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں ایک اور فلسطینی صحافی اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہو گئے ہیں۔ شہید خاتون صحافی آیت الخدورہ نے اپنی شہادت سے قبل اور بیت لاہیا اور خود سمیت لوگوں پر فاسفورس بموں پر دنیا کو اپنا آخری پیغام دیا۔