193
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بلوچستان میں ژوب گیریژن پر حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 9 ہوگئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے صبح سویرے شمالی بلوچستان کے علاقے ژوب گیریژن پر حملہ کیا۔ دہشت گردوں کی تنصیب میں داخل ہونے کی ابتدائی کوشش کو ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں
بلوچستان،دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں 4 فوجی شہید،3ملک دشمن ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ژوب کینٹ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مزید 5 جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ژوب آپریشن کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے۔