یونان کشتی حادثہ ، لاپتہ افراد مردہ قرار،پاکستانیوں کی تعداد 40 ہو گئی 

 اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )  یونان میں حالیہ دنوں میں کشتیوں کے حادثات میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی مجموعی تعداد 40 ہو گئی ہے۔

یونانی کوسٹ گارڈ نے سمندر میں ریسکیو آپریشن ختم کر دیا اور کہا کہ لاپتہ افراد کو مردہ تصور کیا جانا چاہیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یونان میں کشتیوں کے 3 مختلف حادثات میں 35 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جس سے مجموعی تعداد 40 ہو گئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لیبیا میں اب بھی 5000 کے قریب پاکستانی موجود ہیں اور یہ لوگ جو یورپ جانا چاہتے ہیں، مختلف پاکستانی اور لیبیائی ایجنٹوں کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ تین روز قبل یونانی جزیرے کریٹ کے جنوب میں ایک کشتی الٹ گئی تھی جس میں پاکستانی شہری سمیت 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی۔پھر کل مزید چار پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی اور درجنوں لاپتہ ہیں۔ کشتی الٹنے کے واقعے میں بچائے گئے افراد میں 47 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا