اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز ) یونان میں حالیہ دنوں میں کشتیوں کے حادثات میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی مجموعی تعداد 40 ہو گئی ہے۔
یونانی کوسٹ گارڈ نے سمندر میں ریسکیو آپریشن ختم کر دیا اور کہا کہ لاپتہ افراد کو مردہ تصور کیا جانا چاہیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یونان میں کشتیوں کے 3 مختلف حادثات میں 35 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جس سے مجموعی تعداد 40 ہو گئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لیبیا میں اب بھی 5000 کے قریب پاکستانی موجود ہیں اور یہ لوگ جو یورپ جانا چاہتے ہیں، مختلف پاکستانی اور لیبیائی ایجنٹوں کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ تین روز قبل یونانی جزیرے کریٹ کے جنوب میں ایک کشتی الٹ گئی تھی جس میں پاکستانی شہری سمیت 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی۔پھر کل مزید چار پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی اور درجنوں لاپتہ ہیں۔ کشتی الٹنے کے واقعے میں بچائے گئے افراد میں 47 پاکستانی بھی شامل ہیں۔