شہداء اور زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کے خلاف الاقصیٰ طوفان آپریشن میں تیرہ سو سے زائد اسرائیلی ہلاک اور سینکڑوں یرغمال بنائے گئے ہیں۔دوسری جانب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ روزانہ دس لاکھ شہریوں کا بے گھر ہونا ایک انسانی بحران ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ پر شدید بمباری صرف شروعات ہے۔
یہ بھی پڑھیں
غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں تیزی، ایک ہی خاندان کے 19 افراد شہید
ادھر امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ وہ سعودی قیادت سے غزہ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سعودی عرب نے اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کارروائی قرار دیا ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طبی اور بنیادی سہولیات کی کٹوتی کو غیر انسانی فعل قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے فوری طور پر بنیادی سہولیات بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں