اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد چارہزار سے بڑھ گئی 

 

اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ میں ہر طرف تباہی اور تباہی پھیل گئی ہے، مظلوم فلسطینی عمارتوں کے ملبے سے اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 1500 سے زائد بچے اور 1000 سے زائد خواتین شامل ہیں جب کہ آگ اور دھویں کے بادلوں کے باعث غزہ شہر میں ہر طرف سے زندگی کے آثار ختم ہونے لگے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے فوری جنگ بندی کے بدلے کچھ یرغمالیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے اسرائیل سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا، رفح کراسنگ تاحال نہیں کھولی گئی، اقوام متحدہ کے امدادی ٹرک رفح کراسنگ کے کھلنے کے منتظر ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔