بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ان ریلیوں کا اہتمام ’ون ملین مارچ فار چلڈرن‘ نے کیا تھا جس نے اپنی ویب سائٹ پر کہا تھا کہ ’ہم صنفی شناخت کے نصاب، صنفی نظریے اور سکولوں میں مخلوط باتھ رومز کے خلاف وکالت کر رہے ہیں‘۔ ”
ایڈمنٹن میں گروپ کی کوآرڈینیٹر بینیتا پیڈرسن نے کہا کہ ہم اسکولوں میں "صحت مند حدود” چاہتے ہیں اور یہ نہیں مانتے کہ جنسیت اور صنفی شناخت بچوں کے لیے مناسب موضوعات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسکول انتظامیہ کو والدین کی ترجیحات کا احترام کرنے کی ضرورت ہے، میری رائے میں بچوں کو صرف مرد، خواتین اور تولیدی حیاتیات، جنسیت کے دیگر پہلوؤں کے بارے میں آگاہ کرنے تک محدود رہنا چاہیے
272