اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق صوبہ پنجاب میں انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے۔
شیڈول کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کے لیے پولنگ 30 اپریل کو ہوگی، پبلک نوٹس 11 مارچ کو جاری کیا جائے گا، پنجاب میں کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے۔
الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں ،پیر منگل کو شیڈول جاری ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 مارچ کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 12سے 14مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے ، کاغذات کی جانچ پڑتال 22مارچ کو ہوگی اور امیدواروں کو انتخابی نشان 6اپریل کو جاری کئے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کومخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست 14مارچ تک ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرانی ہوگی۔