خطے میں جاری کشیدگی خطرناک اس کا فوری و مستقل حل تلاش کرنا ضروری ہے،دفتر خارجہ

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی خطرناک ہے اور اس کا فوری و مستقل حل تلاش کرنا ضروری ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق سفارت کاری اور مذاکرات ہی مسائل حل کرنے کا واحد مؤثر راستہ ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کے مختلف ممالک کے ہم منصبوں سے رابطے ہوئے ہیں اور پاکستان خطے میں امن کے لیے متحرک ہے۔ سعودی عرب، مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا اور مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ افغان طالبان کے ساتھ بات چیت چین میں جاری ہے۔ پاکستان نے اپنا وفد چین کے شہر ارومچی بھیجا ہے تاکہ افغانستان کے اندر دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کیے جا سکیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی وفد ابھی چین میں موجود ہے اور واپس نہیں آیا، اور پاکستان ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کا حامی رہا ہے۔

چار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس

ترجمان نے بتایا کہ حالیہ چار ملکی مشاورت میں خطے میں جنگ کے جلد اور مستقل خاتمے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کشیدگی کے باعث نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں انسانی جانوں اور معاشی سرگرمیوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ اجلاس میں مسلم اُمہ کے اتحاد کی اہمیت پر زور دیا گیا اور امریکہ و ایران کے ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے اسلام آباد کو میزبان مقام کے طور پر زیر غور لایا جا رہا ہے۔

وزرائے خارجہ نے زور دیا کہ کشیدگی کم کرنے، فوجی تصادم کے خطرے کو روکنے اور مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں۔ اس موقع پر بات چیت اور سفارتکاری کو ہی تنازعات کے حل کا واحد راستہ قرار دیا گیا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کے چارٹر، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے اصولوں کے احترام کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا اور چاروں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر غور کیا گیا۔

پاکستان اور چین میں اہم مشاورت، پانچ نکاتی منصوبہ پیش

ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا حالیہ دورۂ چین انتہائی اہم پیش رفت رہا، جس میں علاقائی امن اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت کے ساتھ پانچ نکاتی امن منصوبہ بھی پیش کیا گیا۔ یہ دورہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر کیا گیا اور دونوں ممالک نے علاقائی، عالمی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گہرے مذاکرات کیے۔ نائب وزیراعظم نے طبی مشورے کے باوجود اس دورے میں شرکت کی، جو پاکستان کی جانب سے چین کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں