مغربی میڈیا کے مطابق شہزادہ ولیم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں برطانوی ولی عہد نے کہا ہے کہ انہیں 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ میں ہونے والے جانی نقصان پر گہری تشویش ہے۔شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ وہ بھی بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح جنگ جلد سے جلد ختم کرنا چاہتے ہیں۔اپنے بیان میں برطانوی ولی عہد نے اسے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے غزہ کے لیے مزید انسانی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ان کا کہنا ہے کہ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے لوگوں کو بھی رہا کیا جائے۔
برطانوی ولی عہد کے بیان کے مطابق غزہ میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ایک تنظیم کے کارکنوں سے ملاقات کے دوران جب انہیں وہاں کی صورتحال کا علم ہوا تو وہ بطور والد بہت پریشان ہوئے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں اور بمباری میں 29 ہزار سے زائد فلسطینی مسلمان شہید اور 70 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔ شہداء میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ میں 400 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، صحت کا نظام تباہ ہوگیا ہے اور 23 لاکھ افراد کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے جب کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 17 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔