اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بھارت کے بہار صوبے کے سندر گڑھ سے تعلق رکھنے والے منیش شنکر پرساد 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دیتے ہوئے بیہوش ہوگیا۔ ضلع نالندہ میں 12ویں جماعت کا ہونہار طالب علم امتحان دینے آیا۔ تاہم پیپر شروع ہونے کے فوراً بعد وہ بے ہوش ہو گیا۔ اس کی وجہ پرچہ مشکل نہیں بلکہ یہ تھا کہ وہ 500 لڑکیوں میں سے اکلوتا لڑکا تھا جس نے امتحان دیا اور اس گھبراہٹ کی وجہ سے وہ اپنے حواس کھو بیٹھا۔
17 سالہ منیش شنکر پرساد کا تعلق سندر گڑھ سے ہے اور وہ ریاضی کا پرچہ دینے کے لیے امتحانی مرکز آیا تھا۔ لیکن ہچکچاہٹ اور شرم اس کی طبیعت میں زیادہ تھی۔ جیسے ہی وہ امتحانی ہال میں داخل ہوا، وہاں 500 طالبات تھیں اور منیش وہاں اکلوتا لڑکا تھا۔
لڑکے کے گھر والوں، میڈیا اور خود لڑکے کا کہنا تھا کہ وہ خود کو اتنی لڑکیوں کے درمیان دیکھ کر گھبرا گیا ہے۔ اس کے بعد اسے دھیرے دھیرے گھبراہٹ کے دورے پڑ گئے اور اسے چکر آنے لگے اور پھر وہ ہوش کھو بیٹھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ اچانک مکمل طور پر بے ہوش ہو ا۔
اس کے بعد اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں کچھ دیر بعد اسے ہوش آیا۔ منیش کی ایک خاتون رشتہ دار نے بھی بیہوش ہونے کی وہی وجہ بتائی ہے جو ٹویٹر پر گردش کر رہی ہے۔
واقعے کے بعد لڑکے کے لواحقین کا یہ بھی کہنا تھا کہ لڑکا ہونے کے باوجود اسے آل گرلز سینٹر بھیج دیا گیا۔ یہاں 500 لڑکیوں کے درمیان میں وہ گھبرا گیا اور بیہوش ہوگیا۔