اردو نیوز کینیڈا( ویب نیوز)بدامنی سے بچنے کا واحد راستہ الیکشن ہیں پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ قوم اپنا ذہن بنا چکی ہے اور اب ملک میں بدامنی سے بچنے کا واحد راستہ آزادانہ اور شفاف انتخابات ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ عمران خان گولیاں لگنے کے باوجود ڈٹے ہوئے ہیں اور اب قوم اپنی حقیقی آزادی کے لیے سڑکوں پر آنے کو تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں سے شروع ہونے والا معاشی بحران اب ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔
اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ حکمران پی ٹی آئی قیادت کو دہشت گرد ثابت کرنے کی بجائے ریاستی وسائل، وقت اور توجہ ریاستی امور چلانے میں لگاتے تو معیشت کی تباہی سے بچا جا سکتا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان کا ہدف آنے والے دنوں میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کی میزبانی کرنا ہے اور دعویٰ کیا کہ تمام صوبوں سے لوگ راولپنڈی آئیں گے۔