103
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تمام اداروں سے درخواست ہے کہ ملک کا سوچیں۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تمام اداروں سے درخواست ہے کہ ملک کا سوچیں۔
شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک کو مایوسی اور معاشی بحران سے نکالنے کا واحد راستہ نئے اور شفاف انتخابات ہیں۔ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ موجود ہے۔ تمام اداروں سے گزارش ہے کہ ملک کا سوچیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نگراں حکومت کے حوالے سے ہم سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے کیے گئے فیصلے پر کافی تحفظات ہیں۔ یہ فیصلہ معطل ہونے کا امکان ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ فیصلے کے خلاف اپیل میں انصاف ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں تمام سیاسی معاملات پر نظر رکھنی ہے اور سب نے مل کر فیصلہ کرنا ہے۔ مردم شماری کے نتائج جو مئی میں آ چکے تھے پھر سارے کام کیوں نہیں ہوئے؟ کیا یہ سب الیکشن ملتوی کرنے کی حکمت عملی نہیں ؟