زمان پارک میں آپریشن نہیں ہو رہا،مزاحمت نہ رکی تو گرفتاریاں ہوں گی، آئی جی پنجاب

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ زمان پارک میں آپریشن نہیں ہو رہا، عدالتی حکم پر عملدرآمد ہو رہا ہے، طوفان بدتمیزی نہ رکا تو گرفتاریاں کی جائیں گی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا، پٹرول بم پھینکے گئے، پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، ڈی آئی جی بھی زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس غیر مسلح ہے لیکن پتھراؤ ہو رہا ہے، رکاوٹ ہٹائیں گے اور عدالتی حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس پوری طرح تیار ہے، مزید نفری کو بلایا گیا ہے، عدالتی حکم پر عمل درآمد کرانا ہے، ہم کم سے کم نقصان کے ساتھ کارروائی کرنا چاہتے ہیں، بدتمیزی جاری رہی تو گرفتاریاں ہوں گی اور قانونی کارروائی ہوگی۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہم رکاوٹ کو ہٹا کر عدالتی حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے، پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگانا دہشت گردی کا مقدمہ ہے، عدالتی حکم پر کسی مخصوص شخص کے لیے عمل درآمد نہ ہوا تو یہ دہشت گردی کا مقدمہ ہوگا۔ سسٹم پر سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بغیر کسی کارروائی کے ہم عدالتی حکم پر عمل درآمد کرانے کی کوشش کر رہے ہیں، پولیس کے پاس ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں، رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ہم کسی کو غیر ضروری طور پر ہراساں نہیں کرنا چاہتے،
آئی جی پنجاب نے کہا کہ والدین سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سمجھائیں کہ یہ ایک عدالتی عمل ہے، نوجوانوں کو بھی سمجھائیں کہ اگر قانونی نظام میں رکاوٹیں ڈالیں گے تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca