زمان پارک کےباہر قائم تجاوزات کےخاتمے کے لیے آپریشن مکمل کر لیا گیا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

زمان پارک کے باہر تجاوزات ہٹانے کا آپریشن گزشتہ روز شروع کیا گیا تھا، آپریشن میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) ٹاؤن آفس کی گاڑیوں اور عملے نے حصہ لیا۔
آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھاری مشینری کی مدد سے کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی تھی اور یہ آپریشن زمان پارک انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا تھا۔
دوسری جانب تجاوزات آپریشن مکمل ہونے پر دھرم پورہ پل سے مال روڈ اور جیل روڈ تک ٹریفک کو کھول دیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com