وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آ ئی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم برقرار

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپریم کورٹ آف پاکستان نے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کو گرفتار نہ کرنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔
سپریم کورٹ میں وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت میں جو غصہ ہوا اس پر عدالت نے تحمل کا مظاہرہ کیا، آج شکر ہے پرسکون ماحول ہے۔

اس دوران جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر کیا آپ نے تحقیقات میں حصہ لیا؟ یہ فیصلہ آپ پر ہے کہ تحقیقات ہوگی یا نہیں؟ لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں ملوث نہیں ہونا چاہتا، چیئرمین پی ٹی آئی پر دہشت گردی کی دفعات لاگو نہیں ہوتی، جے آئی ٹی میں ایم آئی اور آئی ایس آئی کے افسران ہیں، وہ وہاں پیش نہیں ہوں گے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم نے اس کیس میں دیگر سوالات کے بارے میں سوچا ہے، شکایت کنندہ کی عدم موجودگی میں کیس نہیں سن سکتے، لطیف کھوسہ نے عدالت سے کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی، جس پر سپریم کورٹ نے کہا عدالتی تعطیلات کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
بعد ازاں عدالت نے وکیل امان اللہ کنرانی کے بیٹے کی خرابی صحت کے باعث پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ وکیل عبدالرزاق شر کو 6 جون کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، مقتول کے بیٹے نے قتل میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 4 افراد کو نامزد کیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca