پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور،رہائی کاحکم

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے تھانہ سنگجانی میں گرفتار پی ٹی آئی ایم این اے کے خلاف درج مقدمے میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ مقدمے میں ایم این اے احمد چٹھہ نامزد ہیں، مقدمے میں جو دفعات لگائی گئی ہیں ان میں کم از کم تین سال کی سزا ہے، ضمانت نہیں ہونی چاہیے۔
جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ کیا شیر افضل مروت، احمد چٹھہ اور دیگر ایم این ایز سے کچھ برآمد ہوا ہے جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ نہیں، کچھ برآمد نہیں ہوا۔
بعد ازاں عدالت نے تمام مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این ایز کی 30 ہزار روپے کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔
گرفتار پی ٹی آئی ایم این ایز میں شیر افضل مروت، شیخ وقاص، زین قریشی، احمد چٹھہ، عامر ڈوگر، یوسف خان، نعیم علی شاہ اور دیگر شامل ہیں۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca