اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مہنگائی ،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ 3.68 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق دالیں، گوشت، ٹماٹر اور گھریلو ایل پی جی سلنڈر سمیت 30 اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
ملک میں غیریقینی سیاسی صورتحال کے باعث مہنگائی میں آئے دن اضافہ ہوارہا ہے
ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ بھی نیچے آرہی ہے
سیاستدانوں کومہنگائی پر کنٹرول کرنے کے علاوہ ملک کی بہتری کے لئے ملکر کام کرنیکی ضرورت ہے
غیر یقینی صورتحال کے باعث ملک کے حالات انتہائی خراب ہوتے جارہے ہیں جبکہ مہنگائی میں بھی
ریکارڈ حد تک اضافہ ہورہا ہےبیرونی قرضوں کا بوجھ بھی مزید بڑھ گیا ہے