اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ثابت ہو گا۔
چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن، اسٹیٹ بینک اور پارلیمنٹ سمیع اللہ کلیم اللہ کھیل رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن کو مختص رقم، استحکام اور جمہوریت کا تحفظ دینا ہوگا۔ سب کو آئین اور قانون پر عمل کرنا ہو گا، مفت آٹا فراہم کرنا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہو گا۔
سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ نگرا ن دور میں گندم، آٹا، چینی اور کھاد کی سمگلنگ میں اضافہ ہوا، غیر منتخب نمائندے عوامی فلاح کے منصوبوں میں تاخیر کا باعث بن رہے ہیں، شہباز شریف توہین عدالت کے مرتکب ہو چکے ہیں، اب فیصلے کا انتظار ہے۔ عمران خان کے 4 سالہ دور حکومت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہی نے مزید کہا ہے کہ عمران خان نے اندرون اور بیرون ملک سبز پرچم کے تقدس کو بڑھایا ہے، انہوں نے کشمیر سمیت مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے۔ سفر جہاں رکا تھا وہاں سے پھر شروع ہو گا، انشا اللہ۔
143