پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ کے9 رکنی بینچ کی تشکیل پر تحفظات کا اظہار کردیا

اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان بار کونسل نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے ازخود نوٹس کے معاملے میں 9 رکنی بینچ کی تشکیل پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ایڈووکیٹ ہارون رشید کا کہنا تھا کہ فل کورٹ بنتی تو بہتر ہوتا لیکن اگر فل کورٹ نہ بھی بنتی تو کم از کم دو ججوں کو شامل نہیں کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ججز کے خلاف بھی اعتراضات اٹھائے گئے تھے، دوسری جانب دونوں ججز نے غلام محمود ڈوگر کیس میں بھی اپنے ذہن کو سامنے لاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو الیکشن کی ذمہ داری قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوٹس میں فریق بننے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا نے کہا کہ اعتراضات سے بچنے کے لیے بہتر تھا کہ سینئر 9 ججز کو شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سیاسی معاملات میں فریق نہ لیا جائے، سیاسی مقدمات میں بنچوں کی تشکیل میں جانبداری نہیں ہونی چاہیے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com