اردون کیخلاف ورلڈ کپ کوالیفائر ، پاکستان فٹبال اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد فٹبالر محمد فضل کو پہلی بار قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ انگلینڈ کے سابق عمر گروپ کے کپتان عیسیٰ سلیمان کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے اوٹس خان انجری کے باعث اردن کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے جب کہ پاکستانی نژاد برطانوی عادل نبی پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے اور جنید شاہ کے ساتھ محب اللہ کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ فیفا کوالیفائر میچ کے لیے اردن کی فٹبال ٹیم کو پاکستان کے ویزے جاری کر دیے گئے۔

گول کیپر عبدالباسط اردن کے خلاف فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل، گول کیپر یوسف بٹ، ثاقب حنیف اور حسن علی بھی 24 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ڈیفنڈر عبداللہ اقبال، عیسیٰ سلیمان، مامون موسیٰ، محمد صدام، محمد سہیل، راؤ عمر، محمد فضل اور محمد عدیل بھی ٹیم کو جوائن کریں گے۔راہوس نبی، ہارون حامد، عالمگیر غازی، رجب علی، شائق دوست علی، عزیر اور عبدالصمد کے نام بھی 24 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں جب کہ پاکستان میں عمران کیانی، ولید خان، فرید اللہ اور عدیل یونس کو بھی منتخب کیا گیا ہے ۔پاکستان فٹبال ٹیم 21 مارچ کو اردن کے خلاف ہوم میچ اور 26 مارچ کو اوے میچ کھیلے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔