ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پریشان حال پاکستانی عام کیلئے اچھی خبر ، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 950 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 82 ہزار 974 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی ہنڈریڈ انڈیکس میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور اتار چڑھاؤ کے بعد انڈیکس میں 980 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے قسط کی منظوری کے بعد پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں مثبت کاروباری رجحان دیکھا جا رہا ہے۔معاشی تجزیہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کی مختلف وجوہات بتائی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ، شرح سود میں کمی اور حکومت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد جیسے عوامل شامل ہو سکتے ہیں۔