اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کینیڈا کے شہر مونٹریال میں پاکستانی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تجارتی مشن کو پہلے ہی ٹورنٹو منتقل کیا جا چکا ہے، اب قونصلر سروسز بھی بند کر دی گئی ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تجارتی مشن کی منتقلی کے بعد مونٹریال میں قونصل خانے کی ضرورت نہیں رہی۔ دوسری جانب مونٹریال میں پاکستانی کمیونٹی نے احتجاج کرتے ہوئے نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
96