اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کو نیٹ میٹرنگ کے معاملے پر پریشان کن صورتحال کا سامنا ہے کیونکہ اس سلسلے میں بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کے درمیان جنگ جاری ہے. اس سلسلے میں 7 فارمولے زیر غور ہیں.
بیوروکریسی کا موقف یہ ہے کہ ملک میں توانائی کا شعبہ شمسی توانائی کے فروغ کی وجہ سے شدید بحران کا شکار ہوگا. سیاست دان اس منطق یا دلیل کو قبول نہیں کر رہے ہیں.
ایک رپورٹ کے مطابق، حکومتی شخصیات کے قریبی بیوروکریٹس اور عہدیداروں کے مطابق، نیٹ میٹرنگ اب اسلام آباد کے لیے ایک بڑے سر درد میں تبدیل ہو گئی ہے
بیوروکریسی نے بظاہر توانائی کے شعبے کو بچانے کے لیے تجویز دی ہے کہ شمسی توانائی کے نظام کی توسیع اور بائی بیک میکانزم کے آسٹریلوی موڈ کو اپنایا جائے. وزیراعظم کی میز پر ایک اور تجویز یہ ہے کہ بجلی کے بل یونٹوں کے بجائے نیٹ میٹرنگ کے لحاظ سے طے کیے جائیں. شمسی توانائی کی شرح کا فیصلہ حکومت کرے گی۔
131