اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی ، وزیر داخلہ پہلگام واقعے اور خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آج خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
محسن نقوی ایک روزہ دورے پر عمان پہنچیں گے اور بھارتی جارحیت کی وجہ سے خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔مقبوضہ کشمیر میں پہلگام کے واقعے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے موجودہ پاکستان بھارت کشیدگی پر عالمی رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے۔ترک سفیر نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور علاقائی صورتحال اور ہندوستانی پروپیگنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یونانی اور سوئس وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں انہوں نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات اور سندھ واٹر ٹریٹی کی معطلی کی شدید مذمت کی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ہندوستان کا رویہ علاقائی امن کے لیے بھی خطرہ ہے۔دوسری جانب چین اور بنگلہ دیش کے بعد ترکی نے بھی پاکستان کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔