صدر اور وزیراعظم سمیت پاکستانی قیادت کی ترکی میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت ملکی قیادت نے ترکی کے شہر استنبول میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی پوری دنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے، ترکی کی حکومت اور عوام دہشت گردی کے واقعے کے خلاف کھڑے ہیں۔

انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ ترکی کی استقلال اسٹریٹ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور استنبول میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، ہر قسم کی دہشت گردی قابل مذمت ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ترک حکومت اور عوام سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے دنیا کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے، معصوم لوگوں پر حملے کرنے والے ناقابل معافی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے بھی استنبول میں دھماکے کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں جاں بحق اور زخمیوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ترکی میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے ترکی کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انہیں گہرا دکھ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

 

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca