370
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت میں طوطے کی انوکھی شادی کا اہتمام کیا گیا جس میں باراتی ڈھول کی تھاپ پر اپنی دلہن کو لینے پہنچ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شادی ریاست مدھیہ پردیش میں ہوئی اور یہ روایتی بھارتی شادی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی میں گاوں والوں نے بھی شرکت کی اور ہندو رسومات کے مطابق شادی سے قبل دونوں پرندوں کی کنڈلی بھی ملا دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طوطے کو باقاعدہ ڈھول کی تھاپ اور باراتیوں کے ساتھ رخصت کیا گیا، جوڑے کے لیے پنجرے والی چھوٹی گاڑی کو بھی دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔