اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )امریکہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان میں آئندہ عام انتخابات شفاف اور تمام سیاسی جماعتوں کی شرکت سے ہونے چا ہیے۔
امریکا کی قائم مقام ڈپٹی سیکر ٹری آف اسٹیٹ وکٹوریہ نولینڈ کا نگرا ن وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی نائب وزیر خارجہ وکٹوریہ نولینڈز نے کہا کہ پاکستان میں آئندہ عام انتخابات شفاف اور تمام سیاسی جماعتوں کو شامل کرنے اور پاکستانی قوانین کے مطابق ہونے چاہئیں۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے افغانوں کی امریکا روانگی کو محفوظ بنانے اور اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
امریکی وزیر نے کہا کہ غزہ میں تمام یرغمالیوں کو آزاد کیا جائے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
40