اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سپریم کورٹ کے سامنے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ریلی کے باعث سیکیورٹی خدشات سامنے آگئے۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کو بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے باہر لوگوں کے بڑے اجتماع کے باعث سیکیورٹی خدشات ہوں گے۔ ریڈ زون میں اہم سرکاری عمارتیں اور سفارت خانے ہیں۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور ریڈ زون میں داخلے کے لیے ایک کے علاوہ تمام سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
پی ڈی ایم کا دھرنا،مختلف شہروں سے کارکنان اسلام آباد پہنچنا شروع
ضلع بھر میں دفعہ 144 اور دفعہ 245 پہلے سے نافذ ہے، ریڈ زون میں پولیس، ایف سی اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہیں، دفعہ 245 کے تحت اہم عمارتوں کے باہر فوج تعینات ہے۔ادھر دھرنے کی جگہ کی تبدیلی کا فیصلہ نہ ہوسکا، مولانا فضل الرحمان سپریم کورٹ کے باہر بیٹھنے پر اصرار، رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان احتجاج کے حتمی مقام کا اعلان سیاسی رہنماؤں کی مشاورت سے کریں گے۔