مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافے کےخلاف آزاد کشمیر کےعوام سڑکوں پر،شٹرڈائو ن،پہیہ جام

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف آزاد کشمیر کے عوام سڑکوں پر  کوٹلی سمیت آزاد کشمیر کے 7 اضلاع اور میر پور پونچھ ڈویژن میں بجلی کے زائد بلوں اور ٹیکسز کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

آزاد کشمیر کے کئی شہروں میں ہزاروں مظاہرین نے احتجاجی ریلیاں نکالی اور دھرنا دیا۔ ریاست بھر میں تمام بڑی اور چھوٹی سڑکیں بند رہیں۔ اس موقع پر کوٹلی، میرپور اور پونچھ ڈویژن کے لیے ہر قسم کی ٹرانسپورٹ بھی بند رہی۔

 

شہریوں نے حکومت اور محکمہ برقیات کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
عوامی ایکشن کمیٹی نے شہید چوک سمیت سات اضلاع میں احتجاج کیا۔ ہڑتال میں انجمن تاجران، ٹرانسپورٹرز، وکلاء سمیت تمام تنظیموں نے شرکت کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔