390
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بلاول بھٹو نے گزشتہ روز نکالی گئی ریلی پر اپنے پیغام میں کہا کہ شکریہ کراچی، میری پیدائش کا شہر، جس شہر کو میں گھر کہتا ہوں، 12 گھنٹے سے زیادہ لوگ باہر نکلے اور اپنی آواز بلند کی۔ا نہوںنے کہا کہ کراچی والوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، ہم مل کر شہر قائد کو اس کی رونق لوٹائیں گے، منصفانہ، پرامن، ترقی پسند اور خوشحال پاکستان بنائیں گے۔