راولپنڈی کے عوام تیار ہو جائیں راجہ بازار، کمیٹی چوک یا چاندنی چوک پر جلسہ کریں گے،شیخ رشید

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عوام کا نام ریاست ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ وہ 50 سال سے یوم آزادی منا رہے ہیں ہمیشہ 13 اگست کو رات 10 سے 11 بجے تک بولتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی سیاسی زندگی میں اتنا بڑا پولیس آپریشن نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا جرم کیا ہے کہ ہم شہداء، غازیوں، مجاہدین اور پاکستان بنانے والوں کا یوم آزادی منا رہے ہیں۔

 

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ راولپنڈی کے عوام تیار ہو جائیں، لال حویلی کے بجائے راجہ بازار، کمیٹی چوک یا چاندنی چوک پر جلسہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات پولیس نے لال حویلی میں میرے بھائیوں، بہنوں اور بھانجوں کے گھروں پر گرینڈ آپریشن کیا، گھر سے قیمتی سامان، موبائل فون، لیپ ٹاپ، کیمرے، ڈرائیور اور ملازمین سمیت لال حویلی کے تمام ڈیوائیڈرز چھین لیے گئے مجھ پر پہلے بھی تین خودکش حملے ہو چکے ہیں، اب اگر کوئی دہشت گردی کا واقعہ ہوا تو اس کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہوں گے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی، اندرونی، لسانی، معاشی، سماجی اور سیاسی استحکام باتوں سے نہیں آتا ہم پاکستان اور اسلام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم دیوار قبر تک دوستی اور دشمنی قائم رکھیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔