عوام کو بتایا جائے ملک کیسے تباہ ہوا،عمران خان کو بے نقاب کریں، مریم نواز کی ترجمانوں کی ہدایت

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا، جس میں نواز شریف کے خلاف غیر منصفانہ فیصلوں اور شہادتوں کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

عمران خان اور سہولت کاروں سے متعلق تمام حقائق عوام کے سامنے لانے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی۔ پارٹی کے موقف اور اس کے بیان کا جائزہ، پارٹی کی پالیسیوں سے متعلق حقائق عوام تک پہنچانے پر بھی غور کیا گیا۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا ماضی بن چکے ہیں، اب ہمیں پاکستان کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہوگا، گزشتہ 4 سال میں ملک کیسے تباہ ہوا، عوام کو بتایا جائے، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مندو خیل کا فیصلہ بینچ فکسنگ کے بارے میں ہمارے بیانیے کی فتح ہے، اگر بنچ سازی منصفانہ نہیں ہے تو فیصلہ کو کیسے منصفانہ سمجھا جا سکتا ہے۔

چیف جسٹس کے وسیع اختیارات پرنظر ثانی کی جائے ، دو ججزکے اختلافی نوٹ کا تفصیلی فیصلہ 

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنے کرپشن کیسز سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ پوری قوت سے بے نقاب کریں، نواز شریف کے کیس میں آئین و قانون کی خلاف ورزی بے نقاب ہو جائے گی
مریم نواز نے کہا کہ 4 سال میں معیشت تباہ ہوئی، عوام کنگال ہو گئے، ایک کروڑ نوکریوں میں سے ایک نوکری اور 50 لاکھ گھروں میں سے ایک گھر بھی عوام کو نہیں دیا گیا۔ 10 نکاتی ایجنڈا نہیں، 10 جھوٹ بولے گئے، یہ جھوٹ کا ایجنڈا ہے جسے نئے نام سے دہرایا جا رہا ہے، 90 دنوں میں کرپشن ختم ہونے کے بجائے پاکستان میں کرپشن 14 درجے بڑھ گئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔