مہنگائی سے پریشان عوام کوکوئی دلچسپی نہیں نواز شریف فی الحال واپس نہ آئیں ، ن لیگ مفاہتی گروپ کی تجویز

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصالحتی گروپ کا مؤقف یہ ہے کہ عوام جو اس وقت مہنگائی، بے روزگاری اور زائد یوٹیلیٹی بلوں سے پریشان ہیں، انہیں نواز شریف کی وطن واپسی میں کوئی دلچسپی نہیں شہباز شریف ،حمزہ اور مریم کو عوامی مہم میں احساس ہوگیا ہے اس لیے موجودہ حالات میں نواز شریف سے عوام کی جانب سے باوقار استقبال کی توقع رکھنا مناسب نہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ابھی تک عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، نواز شریف عام انتخابات کے قریب یا باقاعدہ تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد وطن واپس آجائیں تو بہتر ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے بھی لندن میں نواز شریف سے ملاقات میں یہی موقف دہرایا ہے تاہم نواز شریف نے واپسی کا ذہن بنا لیا ہے اور پارٹی کو استقبال کی تیاریاں کرنے کا کہا ہے۔

دوسری جانب اس رائے کے برعکس مسلم لیگ ن میں ایک اور گروپ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی ملتوی ہوئی تو عوام میں ہمارا اچھا تاثر نہیں جائے گا، اس لیے قائد کو وطن واپسی کے اپنے فیصلے پر قائم رہنا چاہیے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com