62
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں خلیج تعاون کونسل کے 44ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قطر کے امیر نے سلامتی کونسل سے اسرائیل کو مذاکرات کی میز پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عارضی جنگ بندی مکمل جنگ بندی کا متبادل نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کے قابض حکام نے تمام انسانی اقدار کو پامال کیا ہے، عالمی برادری کی جانب سے اسرائیلی اقدامات کو طویل عرصے تک جاری رہنے دینا شرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ قبضے کا دور ختم ہوچکا ہے، ہم غزہ میں شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔