اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سعودی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ کی عمرہ ادا کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر ڈالنے والے شخص کو بھی پکڑ لیا گیا ہے۔
اس شخص کی گرفتاری سوشل میڈیا صارفین کے مطالبے پر عمل میں آئی جو اس شخص کی ویڈیوز اور تصاویر کے ساتھ وائرل ہوئی تھی۔
یہ ویڈیو پہلی بار ایک یمنی شخص نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے، جس میں اسے احرام باندھے ہوئے اور عربی اور انگریزی میں لکھا ہوا ملکہ برطانیہ کے لیے دعاؤں والا بینر اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے۔
He’s performing umrah 🕋 on behalf of Queen Elizabeth II. What is wrong with people? I don’t think he’s joking either. Too many Muslims getting carried away not knowing where to draw the line 🤦🏻♂️🤦🏻♂️ pic.twitter.com/7eK1Va9c6k
— Majid Freeman (@Majstar7) September 12, 2022
ویڈیو میں اس شخص کو یہ کہتاہوئے سنا گیا کہ وہ ملکہ کیلئے عمرہ کرنے آگیا ہے اور مدینے کی طرف جانے کی تیاری کررہا ہے
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صارفین نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی رسومات کا مذاق اڑانا ناقابل قبول ہے اس شخص کا عمرہ صحیح نہیں ہے جو اللہ اور آخری رسول پر ایمان نہیں رکھتا۔
#SaudiArabia #Yemen :This is Yemeni man now under arrest after photographing himself holding banner up inside the Great Mosque of #Mecca saying he was doing #Umrah for soul of #QueenElizabeth -this hashtag now trending #القبض_علي_الفاسق #ٱَلْمَسْجِدُ_ٱلْحَرَامُ #عُمْرَة #ٱلْيَمَن pic.twitter.com/oxX9RLLPjB
— sebastian usher (@sebusher) September 13, 2022
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے نتیجے میں سعودی پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔