برطانیہ میں فساد برپا کرنے والی جھوٹی خبریں پھیلانے وا لا شخص لاہور سے گرفتار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق گرفتار ملزم فرحان آصف پر برطانیہ میں تین لڑکیوں کے قاتل کی شناخت سے متعلق جعلی خبریں دینے کا الزام ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ فرحان آصف پاکستان میں نیوز پلیٹ فارم کے لیے کام کرتا ہے، ملزم سے تفتیش میں وہ جعلی خبریں دینے میں ملوث پایا گیا، ملزم کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم چوہدری سرفراز معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فرحان آصف کا کہنا تھا کہ انہوں نے خبر ایک بار پوسٹ کی، نہیں معلوم تھا کہ پوسٹ اتنی وائرل ہو جائے گی۔واضح رہے کہ چینل تھری نا، جو کہ جرائم کی ایک ویب سائٹ ہے، کو برطانیہ میں حالیہ فسادات کا باعث بننے والی جعلی خبریں نشر کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔چند روز قبل برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ چینل تھری نا ایک کمرشل آپریشن ہے جو جرائم کی خبریں اکٹھا کرتا ہے اور سوشل میڈیا سے پیسے کماتا ہے۔ویب سائٹ انتظامیہ کے مطابق اس ویب سائٹ کے لیے امریکا، برطانیہ، پاکستان اور بھارت میں 30 سے زائد افراد کام کر رہے ہیں، برطانیہ کی ٹیم جعلی خبروں کی ذمہ دار ہے۔اس جعلی خبر میں یہ جھوٹی خبر دی گئی کہ برطانوی شہر ساتھ پورٹ میں 3 لڑکیوں کو قتل کرنے والا شخص مسلمان تارک وطن تھا جب کہ حقیقت یہ تھی کہ واقعے کا ملزم 17 سالہ روانڈا سے تھا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں