اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپریم کورٹ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج کر دی۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
درخواست شہری ظہور مہندی نے دائر کی تھی۔ درخواست گزار نے صدر مملکت عارف علوی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔
درخواست گزار کے مطابق صدارتی امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال درست نہیں تھی، عارف علوی کے کاغذات پر چھ اعتراضات تھے۔ صدارتی انتخاب کے وقت عارف علوی زیر سماعت ملزم تھے اور صدارت کے اہل نہیں تھے۔
ظہور مہدی کے مطابق میرے صدارتی انتخاب کے کاغذات توثیق نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کیے گئے۔ ملک اس وقت ایک نااہل شخص کو صدر بنائے جانے کی وجہ سے بحران کا شکار ہے اور سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے متصادم ہیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ سیاسی جماعتیں جو کر رہی ہیں وہ آپ کا نہیں ہے۔ آپ کے کاغذات نامزدگی پر توثیق کرنے والے اور توثیق کرنے والے کے دستخط نہیں تھے، آئینی تقاضا یہ ہے کہ توثیق کرنے والے کا مجلس شوری کا رکن ہونا ضروری ہے۔