ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے بہترین انتظامات کے باعث 126 ہزار سے زائد افغان باشندے بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے افغانستان واپس جا چکے ہیں جب کہ اس عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے ملک دشمن قوتیں متحرک ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ،مزید لوگ اپنے وطن لوٹ گئے
ذرائع کے مطابق مذموم عناصر سے ایسی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کا کہا گیا ہے جن میں سیکیورٹی اہلکاروں کو افغانوں کو مجبور کرتے دکھایا گیا ہے اور ان تصاویر اور ویڈیوز میں خواتین اور بچوں کو خاص طور پر شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ اسے پاکستان کے خلاف اوچھے پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جا سکے۔
اس گھناؤنے منصوبے کے مطابق جب افغان پاکستانی افغانستان جانے کے لیے کراسنگ پوائنٹس پر ہوں تو ان پر فوراً فائرنگ کی جائے تاکہ افراتفری پھیل جائے۔
اس مذموم اور گھناؤنی منصوبہ بندی کا مقصد افراتفری پھیلا کر اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے افغانوں کے پرامن انخلاء کو سبوتاژ کر کے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کو بڑھانا ہے۔