نیپال میں طیارہ گر کر تباہ ، 72 مسافر سوار تھے، 40 لاشیں نکالی جا چکیں

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نیپال میں حکام کے مطابق پوکھارا ایئرپورٹ پر ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 72 مسافر سوار تھے۔

نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق حادثے کے بعد سے 40 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

Yeti Airlines کی پرواز کھٹمنڈو سے پوکھرا جا رہی تھی کہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گئی۔

ترجمان جگناتھ نیرولا کے مطابق جہاز میں عملے کے چار ارکان 53 نیپالی اور پانچ ہندوستانی شہری تھے۔

اس کے علاوہ روس سے چار، کوریا سے دو، آئرلینڈ، آسٹریلیا، ارجنٹائن اور فرانس سے ایک ایک مسافر سوار تھا۔

نیپالی فوج اس وقت جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے نیپالی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ "اب مزید لاشوں کو ملبے سے نکالا جائے گا”

وزیر اعظم پشپا کمل نے کابینہ کی ہنگامی میٹنگ بلائی ہے اور ریاستی اداروں سے آپریشن میں مدد کرنے کو کہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں جائے حادثہ سے دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔

نیپالی فوج کے ترجمان اسسٹنٹ راتھی کرشنا پرساد بھنڈاری نے بتایا کہ طیارہ پوکھرا ہوائی اڈے سے ڈیڑھ کلومیٹر دور سیتی ندی کی گھاٹی میں گر کر تباہ ہوا۔
ان کے مطابق ریسکیو کے لیے 120 رینجرز اور 200 فوجی جائے حادثہ پر تعینات کیے گئے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca